سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وی آئی پی وزٹ کے پیش نظر متبادل ٹریفک پلان تیار
وفاقی دارلحکومت میں ڈبل سواری پر پابندی عائد، خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا فیصلہ
رہورٹ: محمد عباس
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے سلسلہ میں سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ روات ٹی کراس، کاک پل سے بجانب کرال چوک اسلام آباد ایکسپریس وے، 26 نمبر چونگی سے کشمیر ہائی وے، کٹاریاں پل اور نائنتھ ایوینیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد، سترہ میل پلازہ سے بجانب اسلام آباد مری روڈ اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔
ان تمام مقامات پر ہیوی ٹریفک کو متبادل راستوں کی اطراف میں موڑ دیا جائے گا۔ جن کی ترتیب کچھ یوں ہے: روات ٹی کراس سے سوہان گارڈن، کچہری چوک، راولپنڈی صدر سے پشاور جی ٹی روڈ موٹروے، کاک پل سے پی ڈبلیو ڈی سے سوہان گارڈن، کچہری چوک راولپنڈی صدر پشاور روڈ سے موٹروے، 26 نمبر چونگی سے بجانب راولپنڈی پشاور جی ٹی روڈ اور موٹروے، آئی جے پی روڈ سے بجانب پشاور روڈ، اور مری،آزاد کشمیر سے آنے والی ٹریفک کو مری موٹروے
کے اطراف میں موڑ دیا جائے گا۔
سعودی علی عہد کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، جسکا اطلاق 16 فروری سے 17 فروری تک ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کیجائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
No comments: