نواب محمد یوسف تالپور کمیٹی برائے آبی وسائل کے چئیرمین منتخب
رپورٹ: محمد عباس
نواب محمد یوسف تالپور کوپارلیمنٹ ہاؤس میں آج میٹنگ کے دوران کمیٹی برائے آبی وسائل کا چئیرمین منتخب کیا گیا۔ جس پر نومنتخب چئیرمین نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیٹی کے امور کو اتفاق رائے سے چلانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر تمام اراکین نے نومنتخب چئیرمین کے خیالات کو سراہتے ہوئے قانون سازی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقیین دہانی کرائی۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے علی نواز اعوان کیجانب سے نواب محمد یوسف تالپور کا نام تجویز کیا گیا تھا۔
خصوصی سیکرٹری برائے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے چئیرمین کے انتخاب کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ بعد ازاں خصوصی سیکرٹری برائے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نومنتخب چئیرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
میٹنگ میں قومی اسمبلی کے اراکین علی نواز اعوان، چوہدری شوکت علی بھٹی، محمد فاروق اعظم ملک، نورین فاروق خان، کنول شاہزیب، چوہدری محمد حامد حمید، احسان الرحمن مزاری اور منیرخان اورکزئی کے علاوہ پارلیمنٹ کے اعلٰی اافسران نے بھی شرکت کیں۔

No comments: