1986 میں ارجنٹینا کو فٹ کے عالمی
کپ میں فتح سے ہمکنار کرنے والے سٹار کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 60 سال کی عمر میں
دنیا سے رخصت ہوگئے، عظیم فٹبالر کے ترجمان کے مطابق وہ (میراڈونا) دل کا دورہ
پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق رواں کے اوائل میں سٹار کھلاڑی کی ایک نجی کلینک میں برین سرجری
بھی ہوئی تھی، جبکہ وہ پہلے سے علیل بھی تھے۔
وہ
ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی علاقے ویلا فیورتیو میں ایک غریب
گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، جبکہ 1986 فٹ بال کے عالمی کپ میں ارجنٹینا کو فتح دلا
کر انہوں نے خوب داد سمیٹی اور پوری دنیا میں وہ مشہور بھی ہوئے۔

No comments: