لاہور: وزیراعظم عمران خان کے دورہ
کابل کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو
پاکستان کا مکمل دورہ کرنے کی دعوت دے دی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیف
ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ اگر 2021 میں ممکن نہ ہوا تو 2022 کے سیزن میں
سیریز کی منصوبہ بندی ضرور کریں گے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ وہ اس دورے
کیلئے ایک ممکنہ موقع تلاش کرنے کی سرتوڑ کوشش کرینگے۔ جبکہ دونوں ممالک کے مابین
یہ سیریز امن اور محبت کا ذریعہ بنے گی۔
سال 2011 کے مئی کے مہینے میں ایک
افغان قومی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی، اور پاکستان کی دوسرے درجے کی ٹیم کے
ساتھ میچ کھیلے تھے، جبکہ ان میچوں کو فرسٹ کلاس کا درجہ نہیں دیا گیا تھا۔

No comments: