بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے رحم حکومت کی جانب سے پی
ایس ایل کے برطرف کئے جانے والے تمام ملازمین کوپی پی پی بحال کرے گی، سٹیل ملز ملازمین کو
برطرف کرنے کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔
ٹوئٹر پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی
حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے پر سخت رد عمل
کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے رحم حکومت نے سٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو برطرف
کردیا، پی پی پی انہیں بحال کرے گی، اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک
اہلیان سندھ ہیں۔
مزید انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے فرار
ہونے نہیں دینگے، جبکہ ملازمین کو برطرف کرنے کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا
چاہئیے۔
پاکستان سٹیل ملز سے برطرفی کے معاملے پر ملازمین کا کراچی
میں احتجاج، مین ہائی وے کو بند کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، شہریوں کو پریشانی
کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان
سٹیل ملز سے 4500 سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے خلاف برطرف
ہونے والے ملازمین نے کراچی میں احتجاجا مین ہائی وے کو بند کردیا۔ ہائی وے کو بند
کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک میں رکاوٹ کے باعث شہریوں کو شدید
پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

No comments: