Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » » کورونا کی دوسری لہر تیز: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار نئے کیسز رپورٹ، 59 افراد جاں بحق، این سی او سی


اسلام آباد: گزشتہ شب و روز کے دوران کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں مزید 3 ہزارسے زائد مزید نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 59 متاثرہ مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک بھرمیں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جب کہ مزید 59 افراد  اس موذی مرض سے جاں بحق بھی ہوئے۔ اسی کے ساتھ ملک بھرمیں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892  اور کل اموات 7 ہزار803 ہوگئی۔

این سی اوسی کے  اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ شب و روز کے دوران 41 ہزار583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے ساتھ فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار115 ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے والوں میں 3 لاکھ 32 ہزار974  افراد شامل ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار33،  پنجاب میں 1 لاکھ 15 ہزار786، خیبرپختونخواہ 45 ہزار 314، اسلام آباد 27 ہزار979، اوربلوچستان میں 16 ہزار891 ہے۔

  

پاک اردو ٹیوب isloonews4u

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں