وزیراعظم عمران خان کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عمران خآن نے کی،
اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور مجموعی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔
جبکہ معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو وفاقی وزیر حماد اظہر کی طرف سے بریفنگ
دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کے معاشی
اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے آنے والے اعداد و شمار حوصلہ افزاکن
ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاشی ٹیم سے کہا ہے کہ تمام ریاستی وسائل صنعت کی
بہتری کے لیے بروئے کار لائے جائیں۔
مزید اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں اور حکومت مخالف مہم پر
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرونا کی صورتحال میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
جبکہ پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑ رہا، بلکہ اپوزیشن اپنے
چوری کے پیسے چھپانے کے لیے عوام کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ رہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کرونا وباء سے لڑ رہی ہے اور
یہاں تماشہ بنایا جا رہا ہے۔
مزید برآں اس اجلاس میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک مقیم
پاکستانیوں سے متعلق کہا کہ متحدہ عرب امارات
میں لیبر ویزہ پرکوئی پابندی نہیں، متعلقہ حکام نے تربیت یافتہ پاکستانی
لیبر کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

No comments: