لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیرا علٰی پنجاب کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔
ایک روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلی
پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلٰی پنجاب نے صوبے کے سیاسی اور انتظامی امور سمیت عوامی ریلیف کے
اقدامات، صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں سستے داموں اشیا کی فراہمی کے بارے
میں وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔
وزیراعلٰی عثمان بزادر نے انصاف میڈیسن کارڈ، پنجاب روزگار اسکیم، مہنگائی
کو کنٹرول کرنے، باہمت بزرگ پروگرام، آٹے اور چینی کی نرخوں میں استحکام کے بارے
میں صوبائی حکومت کے اقدامات سے متعلق بھی وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر
پور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لائی
جائے، جبکہ وزیراعظم عمران خان نےپنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی کی تعریف بھی
کیں۔

No comments: