![]() |
| فوٹو بشکریہ ڈان نیوز |
ملتان: پی ڈی ایم کارکنان 30 نومبر
کو ملتان میں ہونے والے جلسے سے دو روز قبل ہی جلسہ گاہ پہنچ، پولیس کے روکے جانے
پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی، تمام رکاوٹیں ہٹاکر کارکنان نے قاسم باغ اسٹیڈیم
میں استقبالیہ لگالیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان
ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اپویشن اتحاد نے 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا
اعلان کیا تھا، جسے حکومت نے کرونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے باعث اجازت دینے
سے انکار کیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ رضا گیلانی نے اس
کے خلاف ریلی نکالی۔
ریلی جیسے ہی گھنٹہ گھر چوک ملتان
پہنچی، بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی ریلی میں وہاں سے شامل ہوئے اور
قاسم باغ اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں ہوئے۔
پولیس کی جانب سے روکنے پر پولیس
اور کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، اس دوران انتظامیہ کی جانب رکھی جانے
والی رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے پی ڈی ایم کارکنان کرین بھی لے گئے تھے، جسے پولیس نے
تحویل میں لے لیا۔
البتہ کارکنان بڑی تعداد میں اسٹیڈیم
کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، کارکنان نے تمام رکاوٹیں ہٹاکر کر قاسم
اسٹیڈیم میں استقبالیہ لگالیا ہے، جبکہ کارکنان نے رات اسٹیڈیم میں ہی گزارنے کا
فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر 2 ہزار کے قریب بستر کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

No comments: