لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
نواز شریف سے وفاداری کی سزا شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیل میں کاٹ رہے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ
جاتی امراء میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف سے وفاداری کی
وجہ سے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز قید کاٹ رہے ہیں۔ جبکہ ان کے
مطابق جس طرح ملک کے حالات خراب ہوچکے ہیں، حکومت مزید نہیں چل سکتی، جسکا جانا
بنتا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے بل
ایک ایک لاکھ آرہے ہیں، گیس کا بحران ملک میں آنے والا ہے، کشمیر کا مقدمہ ہارنے
کے بعد حکومت اسرائیل کی بات کررہی ہے۔
مزید ان کا کہنا تھا
کہ اب تو ججز بھی حکومت سے تنگ ہے، اب تو لوگ عمران خان کو بلیم کرنے کے قابل ہی
نہیں سمجھتے بلکہ وہ ان کے بڑوں کو الزام دیتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے سیلیکٹرز کی
مٹی بھی پلید کردی ہے۔
مزید برآں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے بتایا کہ جیل میں
انہیں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھی۔
جبکہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو میں نے ہی وطن واپس آنے سے منع کیا ہے۔

No comments: