راولپنڈی: فردوس عاشق اعوان نے کہا
ہے کہ دو بچے ابو بچاؤ مہم تحریک کیلئے عام عوام کو ایندھن کے طور پر استعمال
کررہے ہیں، کٹھ پتلیوں کی ڈورے ہلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،
عوام کے تحفظ کا آئینی و قانونی اختیار موجود ہے۔
راولپنڈی میں پنجاب حکومت کی ترجمان
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر صداقت علی عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہا ہے آج ملتان میں جو ہوا، اس پر افسوس ہے، ملتان اولیاء اور امن کی سرزمین
ہے، آج وہاں پر فساد کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا قانون کا یرغمال بنانے اور گھر
کی لونڈی سمجھنے والوں سے قانون کو آزاد کرانا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ
معصوم شہریوں پر تشدد نہیں کرنا چاہتے، اور نہ ہی انہیں تکلیف دینا چاہتے ہیں،
لیکن ان کے آلہ کاروں اور سہولیت کاروں کے ہاتھ روکیں گے اور ان کے خلاف قانونی
کارروائی عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2 بچے ابو بچاؤ تحریک کیلئے عام عوام
کو ایندھن کے طور پر استعمال کررہی ہے، جبکہ اپوزیشن کیسز سے پیچھا چھڑانے کیلئے
عوام کو استعمال کررہی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ
کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے، قوم کو ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے، جس کا
مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

No comments: