Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

صدر عارف کا کل یوم دعا منانے کا اعلان

عکس بشکریہ ڈان نیوز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کل یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔

تمام مکاتب فکر کے علماء سے ایوان صدر میں خاطب کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ کرونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے، تمام علمائے کرام سے گزارش ہے کہ پہلے کی طرح دوبارہ محنت کرکے لوگوں تک اپنی بات پہنچا کر کامیابی حاصل کی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے کرونا کی دوسری لہرپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سنجیدگی پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے، پہلی وارننگ میں جتنی ترجیح دی گئی اب لوگ اتنی اہمیت اسے نہیں دے رہے، جس پر علماء کرام نے پریشانی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس نشست میں یہ طے پایا گیا کہ جمعہ کے اجتماعات میں خصوصا 4 دسمبر کو یوم دعا منایا جائے گا۔

صدر علوی نے کہا کہ 4 دسمبر کو ملک بھر میں یوم دعا منایا جائے گا جس پر علماء نے بھی اتفاق کیا کہ تمام اجتماعات اور دروس  میں عوامی آگاہی دی جائے گی۔ انہوں نے علماء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف مساجد میں احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے گا  بلکہ آپ کے کہنے سے لوگ بازاروں میں بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینگے اور اسی طرح سارے معاشرے پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید برآں سردیوں میں ملک بھر کے مساجد میں قالین کے استعمال کے حوالے سے صدر عارف علوی نے کہا کہ معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے واضح کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ قالین نہ ہوں لیکن اگر رکھنے ہی ہیں تو ان پر سپرے کیے جائیں اور اس کے ساتھ لوگوں کو اپنے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جائیں تا کہ وہ رومال کو سجدے کی جگہ پر رکھیں۔

اسی طرح صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سیاستدانوں کو بھی اتفاق رائے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ علماء مساجد سے احتیاط کی تلقین کررہے ہوں اور ملک بھر میں سیاستدان جلسے جلوس اسی انداز سے کر رہے ہو۔

اسلام آباد، تھانہ کورال کی حدود میں ٹارگٹ کلنک، قاری عثمان فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار

 تھانہ کورال کے حدود ترلائی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقع پیش آیا، قاری عثمان نامی شخص کو ملزمان نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

ذرائع کے مطابق قاری عثمان صبح اپنی دکان واقع ترلائی میں بیٹھا تھا کہ ناملعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قاری عثمان دم توڑگئے،  لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے ۔سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ وقوعہ کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں پر پابندی کی درخواست مسترد

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرانے والے سیاسی جماعتوں کے جلسوں پر پابندی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

 درخواست گزار سماعت کے دوران موقف اپنایا کہ بڑے اجتماعات سے ملک میں کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو عدالت حکم دے کہ وہ کھلی فضا میں جلسوں سے متعلق احکامات پر پابندی کو یقینی بنائے، تمام اجتماعات کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ پیمرا کو حکم دیا جائے کہ تمام چینلز کو کرونا احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خبر چلانے سے روکے۔

جس پر وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے حالیہ فیصلے میں کہا کہ این سی اوسی کے فیصلوں پرعمل درآمد کرنا لازم ہے، جبکہ ان فیصلوں کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ ہم (عدالت) نے تو حکم دے دیا اگر انتظامیہ اس پرعمل نہیں کرا پارہی تو یہ اُن پر ہے، یہاں پارلیمان ہے انتظامیہ بھی ہے۔ اگر معاشرہ بھی اپنی ذمہ داری نہیں پوری کرے گا تو عدالت کیوں مداخلت کرے؟ عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کرا رہا لیکن سب سیاست میں مشغول ہے تو عدالت کیوں مداخلت کرے؟ درخواست گزار کو پارلیمان پر اعتماد کرنا چاہیے جبکہ وہیں اس کا حل بھی نکل سکتا ہے۔ مزید عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کے معاملات عدالت میں نہیں آنے چاہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ملک قانون کی عمل داری کے تحت چل رہا ہے؟  عوام  ایس او پیز پر عمل نہیں کررہی  جس سے سب سے زیادہ غریبمتاثرہوگا، پارلیمان اس معاملے پر خاموش، انتظامیہ بھی عمل نہیں کرا رہی، شہری بھی عمل نہیں کر رہے، تو عدالت کیوں غیر ضروری مداخلت کریں۔ 

بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

دفاع فلسطین سے متعلق سعودی عرب نے کبھی ہچکچاہٹ اختیار نہیں کی، سعودی وزیر دفاع

سعودی وزیرخارجہ شیزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ دفاع فلسطین سے متعلق سعودی عرب نے کبھی بھی ہچکچاہٹ اختیار نہیں کی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کیا اور کہا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ کے مطابق سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق ہمیشہ ایک ہی موقف رہا ہے جبکہ فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع ہمیشہ کیا ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب یہودی آبادکاری کو فلسطینی سرزمین پر روکنے پر زور دیتا ہے جبکہ اس سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل حمایت بھی کرتا ہے۔ 

سعودی وزیردفاع نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ بہت اہم اور عرب کا بنیادی مسئلہ ہے، اس سے متعلق شاہ عبدالعزیز کے دور سے لیکر اب تک فلسطین کے دفاع میں کبھی بھی کسی  نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

ملالہ یوسفزئی کی ٹک ٹاک پر انٹری، پسندیدہ چیزوں سے متعلق پہلی ویڈیو شئیر کردی۔


نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر انٹری، اپنی پسندیدہ چیزوں سے متعلق پہلی ویڈیو شئیر کردی۔
 23 سالہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی پہلی ویڈیو میں ہائے ٹیک ٹاک کہنے کے بعد اپنا نام اور عمر بتاتے ہوئے کہا کہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرتی ہوں۔ شاید آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پہلے سے جانتے ہو، یا اقوام متحدہ کے فلور سے کی گئی میری تقریر سنی ہو، یا پھر میری کتاب "آئی ایم ملالہ" پڑھی ہو۔ ٹک ٹاک کے ساتھ انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شئیر کی۔
 مزید ان کو نہ جاننے والوں کے لیے خود کو متعارف کراتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ وہ حال ہی میں آکسفورڈ سے گریجویٹ ہوئی ہے جبکہ انہیں شوز اور مزاح کے ساتھ ساتھ کتابیں پڑھنا بھی اچھی لگتی ہے۔ 
 اس کے علاوہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سال سے دنیا بھر کی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم ہے۔
 فنڈز اکٹھا کرنے والی امریکی مہم "گیونگ ٹیوزدے" کے ساتھ ساتھ انہوں نے 56 سیکنڈز کی ویڈیو میں اپنے ناظرین سے ملالہ فنڈز کو بھی سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔ ان کی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے نہ صرف دیکھا بلکہ لائیک بھی کیا۔
 یاد رہے ملالہ یوسفزئی ٹک ٹاک ایپ چیریٹی فنڈز کے لئے عطیات اکٹھا کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ کا بلین ٹری سونامی کا نوٹس، تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

عکس بشکریہ آن لائن

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ریکارڈ عدالت میں طلب کرلیا، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کو بھی عدالت نے طلب کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دریاؤں اور نہروں کے کناروں شجرکاری کیس کی سماعت کرتے ہوئے بلین ٹری سونامی کا نوٹس لے کر تمام ریکارڈ عدالت میں طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے خیبرپختونخواء کے سیکرٹری ماحولیات کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کے محکمہ چور ہے، کمراٹ اور نتھیا گلی میں درختوں کی کٹائی جاری ہیں، ناران کاغان کچرے کا ڈھیر بن چکے ہیں، پشاور، میں تو درخت موجود ہی نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ بہت مغرور ہے، تمام 5 لاکھ درخت بنی گالہ میں لگائے ہوں گے۔  کشمیر ہائی وے پر سارے درخت ٹیڑھے لگے ہیں جو خوبصورتی کی بجائے بدصورتی پیدا کررہے ہیں۔

کتنے درخت کہاں لگے؟ کتنا خرچہ آیا؟ فنڈز خرچ ہونے کے جواز کے ساتھ تمام ریکارڈ عدالت نے طلب کرلیا۔ جبکہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے سیٹلائٹ تصاویر بھی طلب کرلی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرونا ویکسین خریدنے کی منظوری بھی دی گئی۔

فوٹو بشکریہ آن لائن


اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی خریداری کی منظوری دیکر 15 کروڑڈالر مختص کردیے ہیں، جبکہ کرونا کے علاج کے لئے درکار انجکشن کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز سے برطرف ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری کے ساتھ ساتھ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، راوی اربن ڈویلپمنٹ، اور بنڈل آئی لینڈ کی مقررہ وقت پر تکمیل پر بھی اتفاق رائے کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کی مخالفت ایم کیو ایم کی طرف سے کی گئی ہے۔ 

وفاقی کابینہ کو گیس لوڈ منیجمنٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں ملک بھر میں گیس اسٹیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ کابینہ کی جانب سے گیس فراہمی میں گھریلو صارفین اور ایکسپورٹ سیکٹرکو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں ملک کی معیشت، سیاست اور کرونا کی صورتحال پر بھی بحث ہوئی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کو عالمی عدالت انصاف کے تناظر میں شفاف بنانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کو شفاف بنانے کی ہدایت کردی، جبکہ بھارت کو 14 جنوری تک وکیل کرنے کے مہلت بھی دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل شاہ نواز نون عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوال اٹھایا کہ کلبھوشن کیس سے متعلق بھارت کا کیا موقف ہے؟

جس کے جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ کلبھوش یادیو کیس میں قونصلر رسائی کی پیشکش بھارت کیلئے ابھی بھی موجود ہے، بھارتی ہائی کمیشن اگر کوئی بات کہنا چاہتا ہے تواپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتا سکتا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ اس سلسلے میں نئی دہلی میں میٹنگز جاری ہیں، جب بھارت تیار تھا تب کیس سے متعلق دستاویزات فراہم نہیں کی گئی، اب بھارت کو 3 ہفتے کا وقت درکار ہے۔

اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت چاہتی ہے کہ ملزم کو عالمی عدالت انصاف کے تناظر میں شفاف ٹرائل کے تقاضے پورے ہو، جبکہ اس کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ہر صورت عمل ہوگا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارت کا کلبھوشن یادیو کا وکیل کرنے کیلئے 14 جنوری تک کا وقت دیکر سماعت تب تک ملتوی کردی۔  

جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا، جدوجہد، آئین کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کی جیت ہوگی، آصف علی زرداری

تصویر بشکریہ آن لائن

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کی تمام بیماریوں کا علاج میثاق جمہوریت ہی ہے۔

انہوں نے پی ڈی ایم کے کارکنان کا پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس رکاوٹوں کے باوجود شرکت پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ تمام کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ملتان جلسہ میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ جیل، گولی یا لاٹھی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

سابق صدر نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے سیاست میں انٹری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے، اب جدوجہد، آئین کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کی جیت یقینی ہے۔

مزید برآں آصف علی زرداری نے ملک کی تمام بیماریوں کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور جمہوریت کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے۔ 

افغانستان کے صوبے غزنی میں فوجی چھاؤنی پر کار سوار خودکش حملے سے 30 فوجی ہلاک، ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی

 

فوٹو بشکریہ آن لائن

افغانستان کے صوبے غزنی میں فوجی چھاؤنی پر خودکش حملہ آور نے کار بم حملہ کیا، جس میں 30 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئیں، واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دہشت گرد نے کار میں بارودی مواد لگا رکھا تھا اور غزنی میں فوجی چھاؤنی میں گھسنے کی کوشش کار کے اندر ہی خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ جس کے بدلے میں 30 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئیں۔

غزنی ہسپتال کے ڈائریکٹر باز محمد حکمت نے میڈیا کو بتایا کہ 30 سے زائد لاشیں جبکہ 24 زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا، سب سیکورٹی اہلکار تھے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے بارود سے  بھری کار کو اڑایا۔ تاحال حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی، لیکن غزنی میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔

وزیراعظم عمران، آرمی چیف اور وفاقی وزراء کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، علاقائی و ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ



وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا موجود تھے۔

شرکاء کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ جب کہ سول و ملٹری قیادت کے مابین ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلیٰ قومی اورعسکری قیادت کوعلاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خفیہ ایجنسی کی بھرپور تعریف کی۔

اپوزیشن این آر او کیلئے دباؤ کا یہ آخری حربہ سمجھتی ہے، لیکن ہر گز ایسا نہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے دوران پاکستان کو جس مسئلے کا سامنا ہے وہ ایک ایسی سیاسی قیادت ہے جو کبھی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ کرونا وباء کے دوران پاکستان کو جس مسئلے کا سامنا ہے وہ ایک ایسی سیاسی قیادت ہے جو کبھی جمہوری جدوجہد سے گزری، نہ عام شہریوں کو درپیش مسائل سمجھنے کیلئے اس نے کبھی ان کے ساتھ کام کیا، اور نہ ہی عوام کی زندگی میں بہتری کیلئے اس نے کسی ٹھوس انداز میں اپنا کچھ حصہ ڈالا۔

اسی ٹویٹ کے جواب میں ہی انہوں نے لکھا کہ چنانچہ ہم نے جب غریبوں کو، بے سہارا معیشت کو مکمل زمین بوس ہونے سے بچانے کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی راہ اختیار کی تو ان "رہنماؤں" نے مخالفت کی اور مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا۔ لیکن اب جب دوسری لہر آئی ہے اور ہمیں پھر سے سمارٹ لاک ڈاؤن درکار ہے تو یہ عوام کی زندگیوں، اور ان کی سلامتی سے مکمل بے نیاز، جلسوں پر بضد ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ  (یہ) سمجھتے ہیں کہ یہی وہ آخری حربہ ہے جس کے ذریعے وہ ہم پر سمجھوتے (این آر او) کیلئے دباؤ ڈال سکتے ہیں، مگر ہر گز ایسا نہ ہوگا۔

پی ڈی ایم کا ہر جلسہ دوسرے جلسے سے بڑا ہوگا، ڈنڈا استعمال کرنے کے جواب میں کارکنان بھی ڈنڈا استعمال کریں، مولانا فضل الرحمن

فوٹو بشکریہ آن لائن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے جنوری میں لانگ مارچ کا سوچا تھا لیکن حکومت چاہتی ہے جلد لانگ مارچ کیا جائے، اگر پولیس ڈنڈا استعمال کرے گی تو کارکنان بھی ڈنڈا ہی استعمال کریں، انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ میں آئیں۔

ملتان میں پی ڈی ایم قیادت کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کل ملتان کا عظیم الشان جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا، اگر کوئی اسے روکے گا تو عوام کا سمندر اسے بہا کرلے جائے گا۔ انہوں نے پولیس کی جانب پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ، کراچی، اور کوئٹہ کے جلسوں میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے حکومت سے بیزاری کا اظہار کیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم کا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلمان نہیں، مغرب شدت پسند ہے، آئے روز مسلمانوں کو مخلتف حربے استعمال کرکے اشتعال دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حکومت کی سطح پر گستاخانہ رویہ امت مسلمہ کے خلاف اعلان جنگ ہوتا ہے۔

صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو مکمل ادراک ہے کہ عوام انہیں اپنا نمائندہ،  نہ ہی حکومت کرنے کا اہل سمجھتی ہے۔ پوری دنیا متفق ہے کہ کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کی حکومت بہت پیچھے چلی گئی ہے۔ عام آدمی دو سال کے اندر ان کی حکومت سے براہ راست متاثر ہوا ہے۔ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، جو ہی بیساکھیاں ہٹے گی حکومت نہیں رہیگی۔

اسی طرح سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سیاست میں مصلحتیں آتی رہتی ہیں لیکن اصولی موقف پر کمپرومائز کرنے والا بندہ نہیں ہوں۔ حکومت نے کراچی میں پی ڈیم ایم کے اندر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی، لیکن پیپلز پارٹی کے دانشمندانہ رویے نے اسے ناکام بنا دیا۔

مزید برآں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے  کا فارمولا عمران خان کا تھا، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے ہندوستان میں شامل کرلیا گیا، کشمیر سے متعلق پاکستان کی سفارشی کوششیں کوئی نہیں۔ گلگت بلتستان کے مسئلے پر عوام اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا، جو کچھ ہندوستان نے کیا وہ اگر ہم یہاں کرے تو اصولی طور پر 1949 کے اقوام متحدہ کے  قراردادوں اور پاکستان کے موقف کا کیا بنے گا۔

اپوزیشن جلسوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم جلسے کرتی رہینگی، تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،اگر ریاست شہریوں کے تحفظ سے ہاتھ اٹھا لیں، تو رضا کار خود اجتماعات کو تحفظ فراہم کرینگے۔

سی پیک کے مستقبل کو تباہ کیا گیا ہے، جس سے گہرے دوست چائنہ کے اعتماد کو ٹھیس پنچی ہے، حکومت نئی قانون سازی کررہی ہے جس کے مطابق سی پیک کے چئیرمین یا عملے کو نیب یا احتسابی عملے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

امریکی انتخابات کے بارے میں سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی امت مسلمہ اور ہمارے خطے کے بارے تبدیل نہیں ہوتی، ہمارا رد عمل ہونا چاہئیے کہ نہ ہی تعلقات خراب ہو اور نہ ان کے دباؤ میں ہماری پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔

پی پی پی سٹیل ملز سے برطرف تمام ملازمین کو بحال کرے گی، بلاول بھٹو زرداری


بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے رحم حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے برطرف کئے جانے والے تمام ملازمین کوپی پی پی بحال کرے گی، سٹیل ملز ملازمین کو برطرف کرنے کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔

ٹوئٹر پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے رحم حکومت نے سٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو برطرف کردیا، پی پی پی انہیں بحال کرے گی، اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں۔

مزید انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے فرار ہونے نہیں دینگے، جبکہ ملازمین کو برطرف کرنے کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔

پاکستان سٹیل ملز سے برطرفی کے معاملے پر ملازمین کا کراچی میں احتجاج، مین ہائی وے کو بند کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز سے 4500 سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے خلاف برطرف ہونے والے ملازمین نے کراچی میں احتجاجا مین ہائی وے کو بند کردیا۔ ہائی وے کو بند کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک میں رکاوٹ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اولیاء و امن کی سرزمین ملتان میں فساد کی کوشش کی گئی، فردوس عاشق اعوان

فوٹو بشکریہ آن لائن

راولپنڈی: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو بچے ابو بچاؤ مہم تحریک کیلئے عام عوام کو ایندھن کے طور پر استعمال کررہے ہیں، کٹھ پتلیوں کی ڈورے ہلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، عوام کے تحفظ کا آئینی و قانونی اختیار موجود ہے۔

راولپنڈی میں پنجاب حکومت کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر صداقت علی عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے آج ملتان میں جو ہوا، اس پر افسوس ہے، ملتان اولیاء اور امن کی سرزمین ہے، آج وہاں پر فساد کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا قانون کا یرغمال بنانے اور گھر کی لونڈی سمجھنے والوں سے قانون کو آزاد کرانا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں پر تشدد نہیں کرنا چاہتے، اور نہ ہی انہیں تکلیف دینا چاہتے ہیں، لیکن ان کے آلہ کاروں اور سہولیت کاروں کے ہاتھ روکیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2 بچے ابو بچاؤ تحریک کیلئے عام عوام کو ایندھن کے طور پر استعمال کررہی ہے، جبکہ اپوزیشن کیسز سے پیچھا چھڑانے کیلئے عوام کو استعمال کررہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے، قوم کو ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے، جس کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

 

ملتان، پی ڈی ایم کارکنان تمام رکاوٹین ہٹاکر جلسے سے 2 روز قبل ہی قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل

فوٹو بشکریہ ڈان نیوز

ملتان: پی ڈی ایم کارکنان 30 نومبر کو ملتان میں ہونے والے جلسے سے دو روز قبل ہی جلسہ گاہ پہنچ، پولیس کے روکے جانے پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی، تمام رکاوٹیں ہٹاکر کارکنان نے قاسم باغ اسٹیڈیم میں استقبالیہ لگالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اپویشن اتحاد نے 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے حکومت نے کرونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے باعث اجازت دینے سے انکار کیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ رضا گیلانی نے اس کے خلاف ریلی نکالی۔

ریلی جیسے ہی گھنٹہ گھر چوک ملتان پہنچی، بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی ریلی میں وہاں سے شامل ہوئے اور قاسم باغ اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں ہوئے۔

پولیس کی جانب سے روکنے پر پولیس اور کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، اس دوران انتظامیہ کی جانب رکھی جانے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے پی ڈی ایم کارکنان کرین بھی لے گئے تھے، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

البتہ کارکنان بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، کارکنان نے تمام رکاوٹیں ہٹاکر کر قاسم اسٹیڈیم میں استقبالیہ لگالیا ہے، جبکہ کارکنان نے رات اسٹیڈیم میں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر 2 ہزار کے قریب بستر کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

 

 

توہین رسالت کے الزام میں گرفتار 6 مسیحی افراد بے گناہ قرار، پولیس نے رہا کرکے باحفاظت گھر پہنچا دیا، طاہر اشرفی


 

توہین رسالت کے الزام میں گرفتار مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 6 افراد رہا کرکے باحفاظت اپنے گھروں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔

پاکستان علماء کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین علامہ طاہر اشرفی نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ان 6 افراد کو انصاف دلانے میں مدد کی ہے جو توہین رسالت کے جرم میں گرفتار کیے گئے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ واقعے کی انکوائری کے بعد ملزمان کے خلاف توہین رسالت کے دفعات غلط ثابت ہونے پر پولیس نے انہیں رہا کردیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام ملزمان خاکروب ہیں اور ان پر 3 روز قبل رسول پاک سے متعلق پیمفلٹ کوڑے دان میں پھینکنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

مزید وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کئی بار اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بے گناہ افراد جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہ جائیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ پنجاب کے علاقے خوشاب میں بینک منیجر کو سیکورٹی گارڈ نے توہین رسالت کے الزام میں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔

آرمی چیف کا پی او ایف کا دورہ، فیکٹری کے عزم اور لگن کی تعریف کی

عکس بشکریہ آن لائن 

 پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلحہ ساز کمپنی، پی او ایف واہ کینٹ کا دورہ کیا۔ جہاں پر پاک فوج کے سربراہ کو واہ فیکٹری کے پیداواری یونٹس ، حاصل اہداف ،مستقبل کے منصوبوں اور اسلحہ سازی میں جدت سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہ فیکٹری کے عزم اور لگن کی تعریف کی، اور کہا کہ مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان آرڈیننس فیکٹری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے واہ فیکٹری میں بننے والی مصنوعات کی نمائش کرنے کیلئے حال ہی میں تیار کیے جانے والے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ کو اسلحہ کی برآمدات بڑھانے سے متعلق اقدامات سے بھی بریف کیا گیا۔

 

ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ تہران میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق، اسرائیل کا فوری موقف دینے سے انکار


 ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوکر دم توڑ گئے، انہیں گاڑی میں سفر کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں گھات لگائے بیٹے دہشت گردوں نے محسن فخری زادہ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کررہے تھے، ایرانی سائنسدان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

محسن فخری زادہ ایرانی ڈیفنس منسٹری کے ایک ریسرچ آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، اور ایرانی نیوکلئیر پروگرام کے بانی بھی تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ محسن فخری زادہ پر حملے کے وقت دھماکے کی آواز بھی سنی گئی، جبکہ کئی حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک پریس کانفرنس میں باقاعدہ نام لے کر ایرانی سائنسدان کو دھمکی دی تھی۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے واقعے پر فوری موقف سے انکار کردیا۔

پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑرہا، وزیراعظم عمران خان

 


وزیراعظم عمران خان کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عمران خآن نے کی، اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور مجموعی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

جبکہ معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو وفاقی وزیر حماد اظہر کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کے معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے آنے والے اعداد و شمار حوصلہ افزاکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاشی ٹیم سے کہا ہے کہ تمام ریاستی وسائل صنعت کی بہتری کے لیے بروئے کار لائے جائیں۔

مزید اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں اور حکومت مخالف مہم پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرونا کی صورتحال میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑ رہا، بلکہ اپوزیشن اپنے چوری کے پیسے چھپانے کے لیے عوام کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کرونا وباء سے لڑ رہی ہے اور یہاں تماشہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید برآں اس اجلاس میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق کہا کہ متحدہ عرب امارات  میں لیبر ویزہ پرکوئی پابندی نہیں، متعلقہ حکام نے تربیت یافتہ پاکستانی لیبر کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

 

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی، فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار سے زیادہ ہوگئی

عکس بشکریہ: آن لائن

پاکستان میں کرونا بے قابو، فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرگئی، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اشاریہ 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے، ملک بھر میں مجموعی فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی مجموعی شرح 7 اشاریہ 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر کے ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کیلئے مختص کی گئی جگہ کم پڑتی جارہی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ شب و روز کے دوران کرونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 54 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ اسی طرح 489 مریض اس موذی مرض سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

یاد رہے اس موذی مرض سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے 3 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 3 لاکھ 35 ہزار 881 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 7 ہزار 897 مریض اس وباء سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا۔ اور جون تک کرونا شدت اختیار کرگیا تھا جبکہ اگست کے بعد کرونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی تھی۔


جیل میں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، مریم نواز


 

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے وفاداری کی سزا شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیل میں کاٹ رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ جاتی امراء میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز قید کاٹ رہے ہیں۔ جبکہ ان کے مطابق جس طرح ملک کے حالات خراب ہوچکے ہیں، حکومت مزید نہیں چل سکتی، جسکا جانا بنتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے بل ایک ایک لاکھ آرہے ہیں، گیس کا بحران ملک میں آنے والا ہے، کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد حکومت اسرائیل کی بات کررہی ہے۔

 مزید ان کا کہنا تھا کہ اب تو ججز بھی حکومت سے تنگ ہے، اب تو لوگ عمران خان کو بلیم کرنے کے قابل ہی نہیں سمجھتے بلکہ وہ ان کے بڑوں کو الزام دیتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے سیلیکٹرز کی مٹی بھی پلید کردی ہے۔

مزید برآں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے بتایا کہ جیل میں انہیں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھی۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو میں نے ہی وطن واپس آنے سے منع کیا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس؛ نیب کا سابق صدر اور سابق وزرائے اعظم کے خلاف احتساب عدالت میں 40 سے زائد گواہان پیش کرنے کا فیصلہ


 

نیب نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف 40 سے زائد گواہان اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ احتساب عدالت اسلام آباد میں جج اصغر علی نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔

مزید جعلی اکاؤنٹس سمیت 4 مقدمات میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کل گواہان کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ان کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہے۔

توشہ خانہ کیس میں نیب گواہوں کی مکمل فہرست عدالت میں سماعت کے دوران جمع کرادی گئی ہے جبکہ سابق صدر کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے۔

مزید برآں سماعت کے دوران سابق صدر کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر کے مابین  تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں طلب


 

اسلام آباد: کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر پاکستان کی اعلٰی عدلیہ نے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، ایف ڈبلیو او کے ڈی جی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ بالائی پل اور تھوڑا سا کام ہے جو کہ 2 ماہ میں مکمل ہوجانا چاہئیے تھا، ایف ڈبلیو او نے تاحال سرکلر ریلوے کا کام شروع کیوں نہیں کیا؟ جس کے جواب میں ایف ڈبلیو کے ڈی جی نے عدالت کو بتایا کہ ایف ڈبلیو او نے ڈیزائن بنا کر دیا تھا لیکن سندھ حکومت نے ابھی تک منظور نہیں کیا۔

ڈی جی ایف ڈبلیو او کے جواب پر عدالت نے کہا کہ چلیں وزیر اعلٰی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیتے ہیں۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مراد علی شاہ کو دو ہفتے میں عدالتی نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ جبکہ سماعت آئندہ 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔  

بلاول بھٹو بھی کرونا کا شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا، گھر سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان


 پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا کا شکار ہوئے ہے، جس کے باعث بلاول بھٹو نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چئیرمین پیپلز پارٹی نے لکھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے۔

مزید انہوں نے لکھا کہ کرونا کی معمولی علامات ان میں ظاہر ہوئی، جبکہ تمام سیاسی سگرمیاں گھر سے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر وہ جیالوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب  کرینگے۔

مزیدبرآں بلاول نے سب کو ماسک پہننے کی تلقین کی ہے اور سب کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

یاد رہے بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن میں مہم جوئی کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا، دورے سے واپسی پر ان کے عزیز و رفقاء میں کرونا علامات ظاہر ہوئی تھی، جبکہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ بلاول بھی کرونا کا شکار ہوگئے ہے لیکن سیاسی دباؤ اور عوامی رد عمل کے باعث وہ بتا نہیں رہے۔

ارجنٹینا کو فتح یاب کرنے والے سٹآر فٹبالر میراڈونا زندگی کی بازی ہار گئے، دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی، میڈیا رپورٹس


 

1986 میں ارجنٹینا کو فٹ کے عالمی کپ میں فتح سے ہمکنار کرنے والے سٹار کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 60 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے، عظیم فٹبالر کے ترجمان کے مطابق وہ (میراڈونا) دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں کے اوائل میں سٹار کھلاڑی کی ایک نجی کلینک میں برین سرجری بھی ہوئی تھی، جبکہ وہ پہلے سے علیل بھی تھے۔

وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی علاقے ویلا فیورتیو میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، جبکہ 1986 فٹ بال کے عالمی کپ میں ارجنٹینا کو فتح دلا کر انہوں نے خوب داد سمیٹی اور پوری دنیا میں وہ مشہور بھی ہوئے۔

ملک میں فیکٹریاں اور روزگار کے مواقع بند نہیں کرینگے، وزیراعظم عمران خان


 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واشگاف الفاظ میں کہہ دیا کہ ملک میں روزگار کے مواقع بند نہیں کریں گے اور نہ ہی یورپ اور انگلینڈ کی طرح مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، آج ملک میں 50 سے زائد اموات ہوگئی ہے اور یہ سلسلہ بڑی تیزی سے اوپر جارہا ہے۔ جبکہ مجھے خدشہ ہے کہ ہمارے ہسپتالوں میں بڑی تیزی سے دباؤ پڑنا شروع ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ خدشہ رہتا ہے، اگر کرونا بڑھا تو انہیں ہمیشہ اپنے ڈاکٹرز، نرسز سمیت دیگر طبی عملے کی فکر لاحق رہتی ہے۔ قوم کو آج پیغام دینا ہے کہ ملک بہت مشکل معاشی حالات سے نکلا ہے، دنیا کے باقی لوگ ایسے خوش قسمت نہیں ہیں۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں کرونا کے باعث بدترین حآلات ہے اور اس وباء کے باعث 1 لاکھ سے زائد لوگ انتقال کرگئے ہیں، جبکہ ان کی معاشی حآلت بھی ابتر ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ دنیا میں سمجھا جاتا ہے کہ بھارت کی معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، لیکن اللہ تعالٰی نے ہمیں اچھے انداز میں اس وبائ سے نکالا، دیگر ممالک کی نسبت ہمارے ہاں اموات کی شرح بھی کم ہے، جبکہ برصغیر میں ہماری معیشت تیزی سے بحال ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے خدشہ ہے اگر قوم نے صحیح معنوں میں احتیاط نہ کی اور اس وباء کا بحیثیت قوم مقابلہ نہ کیا تو ہسپتالوں میں دباؤ کے علاوہ ہمارے معاشی حالات بھی بگڑ سکتے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کی پہلی لہر میں کامیابی سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خآن نے کہا کہ قوم نے حکومت کا ساتھ دے کر کامیابی حآصل کی، حکومت نے جو کہا قوم اس پر چلی۔ ساری دنیا نے مساجد بند کی لیکن پاکستان واحد ملک ہے جس نے رمضان المبارک میں مساجد بند نہیں کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ علماء نے حکومت کے ساتھ مل کر پورا تعاون کیا، اب بھی علماء اور معاشرے میں جو بھی بڑے ہیں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ ایک چیلنج سامنے ہے، ایک مرتبہ اللہ نے کرم کیا تھا تو اب ہم اس کا شکر اس طرح ادا کریں سب مل کر ذمہ داری ادا کریں اور مل کر کیسز کی دوسری لہر کے سامنے کھڑے ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیکٹریاں اور روزگار کے مواقع بند نہیں کریں گے، ہم اپنے دیہاڑی دار طبقے کو بے روزگار نہیں کرسکتے، حالانکہ یورپ اور انگلینڈ نے اس وقت پورا لاک ڈاؤن کیا ہے، لیکن ہم وہ نہیں کرینگے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ شاپنگ مالز اور دکانیں چلانے والوں سے بھی گزارش کرونگا کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

 مزید اپوزیشن کے جلسوں پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے کرونا زیادہ پھیلتا ہے اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ جبکہ راوی اور بنڈل پراجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں منصوبوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ اور ڈالرز پاکستان میں آئیں گے جبکہ بے تحآشہ روزگار بھی ملے گا۔


اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے دباؤ نہیں، قائداعظم کے 

فرمودات موجود ہیں:


خلیجی ممالک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ دنیا میں آج پاکستان کے موقف کو جتنا تسلیم کیا جاتا ہے، اتنا پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و طالبان کے مابین مذاکرات کے لئے ہم نے افغانستان میں کام کیا اور پوری دنیا نے ہمارے مثبت کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای، ایران، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں،  جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوئی دباؤ نہیں، بلکہ ہمارے پاس قائداعظم  کی فرمودات موجود ہیں۔  

پی سی بی کی افغان کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت، سیریز دونوں ممالک کے مابین امن اور محبت کا باعث بنے گی، وسیم خان

 

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنے کی دعوت دے دی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ اگر 2021 میں ممکن نہ ہوا تو 2022 کے سیزن میں سیریز کی منصوبہ بندی ضرور کریں گے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ وہ اس دورے کیلئے ایک ممکنہ موقع تلاش کرنے کی سرتوڑ کوشش کرینگے۔ جبکہ دونوں ممالک کے مابین یہ سیریز امن اور محبت کا ذریعہ بنے گی۔

سال 2011 کے مئی کے مہینے میں ایک افغان قومی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی، اور پاکستان کی دوسرے درجے کی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے تھے، جبکہ ان میچوں کو فرسٹ کلاس کا درجہ نہیں دیا گیا تھا۔

او آئی سی اجلاس میں عالمی منظر نامے میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ شاہ محمود قریشی

 

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نائجر میں سہ روزہ کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس سے متعلق جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آج، او آئی سی کے اس سہ روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہا ہوں، اس کانفرنس میں او آئی سی ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم نشست ہو گی، جبکہ میں اس کانفرنس میں شرکت کروں گا اور پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اس اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز و اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ اس اجلاس میں امریکہ اور مشرق وسطیٰ سمیت عالمی منظر نامے میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کرنے اور پاکستان کا موقف پیش کرنے کا موقع میسر آئے گا۔

مزید برآں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان تذبذب کا شکار ہیں، پاکستان کا اس حوالے سے بہت واضح اور ٹھوس موقف رہا ہے- مجھے او آئی سی کے اس وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کی عوام کے نکتہ نظر کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جس طرح آپ جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے، اس حوالے سے ہم ، پچھلے دنوں ٹھوس شواہد پر مشتمل ایک ڈوزئیر بھی پیش کر چکے ہیں، کہ کس طرح ہندوستان دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے آواز اٹھانے کیلئے یہ ایک مناسب فورم ہے، جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں- انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرنا، میرے فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے  او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر او آئی سی  کا بھی بہت واضح موقف سامنے آتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس سہ روزہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع میسر آئے گا۔ پاکستان نے کچھ قراردادیں مرتب کی ہیں جنہیں اس اجلاس میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اس سہ روزہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ، مجھے بہت سے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے اور اہم امور پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔

اسرائیل کے ساتھ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، عمران خان سچا عاشق رسول ﷺ ہے، مولانا طاہر اشرفی

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے بالکل نچلی سطح پر کام کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توہین رسالت کے واقعات میں 90 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہونے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے واضح کردیا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، جبکہ اسرائیل کے ساتھ فلسطین کے مسئلے کو حل کئے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا۔ جبکہ عمران خان اقتدار چھوڑ سکتا ہے لیکن کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہے کہ مسلم امہ متحد ہو، محرم الحرام سے قبل ملک میں مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن حکومتی کاوشوں سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دین اسلام کے نام کو استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ جبری مذہب تبدیلی، اور جبری نکاح یا شادی کے مسئلے کو غور سے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر مسلموں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

 

انہوں نے ملک میں کرونا صورتحال کے باعث تمام اجتماعات منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ27 نومبر کو اس سلسلے میں عوامی آگاہی بھی دی جائے گی۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان سچا عاشق رسول ﷺ ہے، اسی لئے موجودہ حکومت نے ختم نبوت کو مزید تقویت دی۔  نائجر میں ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق بتایا کہ اس اجلاس میں ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گستاخانہ خاکوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ تمام مسلم امہ گستاخانہ خاکوں پر ایک ہی موقف سامنے رکھیں۔ جبکہ او آئی سی مسلمانوں کی مشترکہ فورم ہے۔ کمزوری اپنی جگہ لیکن او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے۔

یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سہ روزہ او آئی اجلاس میں شرکت کیلئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران کے ہمراہ چلے گئے ہیں۔

گزشتہ روز جدہ میں آئل کی سپلائی لائن کے ڈپو پر حملے کی مولانا طاہر اشرفی نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس کے لیے پاکستان کا تعاون یمیشہ رہا ہے۔  

 

 

کرونا صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ

 

 


اسلام آباد: کرونا وباء کی دوسری لہر کے پیش نظر پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا نے پارلیمان کے دونوں ہاؤسز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے کرونا اجلاس میں علی محمد خآن، بابر اعوان، اسد عمر و دیگر ارکان نے شرکت کیں، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

 

پارلیمانی کمیٹی برائے کرونا نے باہمی مشاورت کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو کرونا سے متعلق اس اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ہم سب کو کرونا صورتحال  مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ فیصلے کرنے چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اجلاس میں شرکت کی دعوت میں نے بذات خود رابطہ کرکے دی تھی۔ اب اپوزیشن انکار کی وجہ ہی خود بتا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے قومی اہمیت کے ہوتے ہیں جن پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

 

دریں اثںاء، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے  حکام کی جانب سے اجلاس کو کورونا سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس کو این سی او سی کی جانب سے  کہا گیا کہ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آگئی ہے، عوام کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

 

وزیراعظم کا دورہ لاہور، وزیراعلٰی پنجاب سے ملاقات، منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیرا علٰی پنجاب کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔

ایک روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلٰی پنجاب نے صوبے کے  سیاسی اور انتظامی امور سمیت عوامی ریلیف کے اقدامات، صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں سستے داموں اشیا کی فراہمی کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔

وزیراعلٰی عثمان بزادر نے انصاف میڈیسن کارڈ، پنجاب روزگار اسکیم، مہنگائی کو کنٹرول کرنے، باہمت بزرگ پروگرام، آٹے اور چینی کی نرخوں میں استحکام کے بارے میں صوبائی حکومت کے اقدامات سے متعلق بھی وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے، جبکہ وزیراعظم عمران خان نےپنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی کی تعریف بھی کیں۔