پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلحہ ساز
کمپنی، پی او ایف واہ کینٹ کا دورہ کیا۔ جہاں پر پاک فوج کے سربراہ کو واہ فیکٹری
کے پیداواری یونٹس ، حاصل اہداف ،مستقبل کے منصوبوں اور اسلحہ سازی میں جدت سے بریفنگ
دی گئی۔ آرمی چیف کو مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے
حصول سے بھی آگاہ کیا گیا۔
پاک فوج کے سربراہ
جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہ فیکٹری کے عزم اور لگن کی تعریف کی، اور کہا کہ مسلح
افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان آرڈیننس فیکٹری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت
رکھتی ہے۔
پاک فوج کے
سربراہ نے واہ فیکٹری میں بننے والی مصنوعات کی نمائش کرنے کیلئے حال ہی میں تیار کیے
جانے والے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ کو اسلحہ کی برآمدات
بڑھانے سے متعلق اقدامات سے بھی بریف کیا گیا۔

No comments: