امریکہ 26 ارب ڈالر کے 24 ہیلی کاپٹر ہندوستان کو فروخت کرے گا۔
واشنگٹن (محمد عباس) امریکہ نے بھارت کو26 ارب ڈالر کے 24
ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹروں کی فروخت کی منظوری دیدی ہے۔ مندرجہ بالا ہیلی کاپٹر
ہندوستان کو فروخت کرنے کا مقصد اپنے اتحادی ملک بھارت کی ہوائی طاقت میں اضافہ
کرنا ہے تاکہ وہ انڈین اوشین میں پھیلے ہوئے چینی آبدوزوں کو نشانہ بنا سکیں۔
گزشتہ سال کے اواخر میں ہندوستان کیجانب سے کئے گئے مطالبے پر
پھرتی دکھاتے ہوئے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جواب دیاکہ کانگریس کو ہیلی کاپٹروں کی فروخت
کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے جو کہ قانونی طلب فعل ہے۔
ایم ایچ 60 آر المعروف رومیو ہیلی کاپٹر لاک ہیڈ مارٹن
ساختہ ہے جو کہ سمندر میں آبدوزوں اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سرچ اور
ریسکیو آپریشن کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے
جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ ڈیل ہماری بیرونی پالیسی اور قومی سکیورٹی کی پاداش
میں امریکہ کے بھارت کیساتھ تعلقات واتحاد کو مزید مضبوط ومستحکم کرنے میں ممد
ومعاون ثابت ہونگی۔
مزید برآں انڈین پیسیفک اور ساؤتھ ایشیا ریجن میں سیاسی استحکام، امن
اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں ہندوستان ہمارا بڑا اتحادی ہے۔
جمہوریت کے دو بڑے دعویدار ریاستوں امریکہ اور بھارت نے
کولڈ وار کے بعد باہمی تعلقات بڑھائے تاکہ ابھرتی ہوئی قوت چائنہ کا راستہ روکا
جاسکے۔
No comments: