سری لنگا لہو لہان
یکے بعد دیگر 6 دھماکے، 138 افراد جاں بحق، 400
سے زائد افراد زخمی، پولیس حکام
کولمبو، 21 اپریل (محمد عباس) سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں اتوار
کے روز ایسٹرسروسز کے موقع پر تین گرجا گھروں اور تین بڑے ہوٹلوں میں یکے بعد دیگر
چھ دھماکے ہوئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے دھماکوں میں 138 افراد لقمہ
اجل جبکہ 400 افراد زخمی ہوئے۔
سب سے پہلا دھماکہ کولمبو میں واقع کیتھولک مکتبہ
فکر کے چرچ میں ہوا جبکہ باقی دھماکے آدھے گھنٹے کے دوران ہوئے۔
بیٹیکلاوا ہسپتال کے عملے نے بین الا قوامی
خبررساں ادارے کو بتایا کہ 300 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔
سری لنکن پولیس کے مطابق زخمی افراد کو ہسپتال
منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کرلیا
ہے۔
پولیس کے مطابق 9 غیر ملکی باشندے بھی ان
دھماکوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
کسی دہشت گرد تنظیم نے ابھی تک دھماکوں کی ذمہ
داری قبول نہیں کی۔
یادرہے کہ سری لنکا پولیس کے چیف نے 10 روز قبل
سکیورٹی الرٹ جاری کردیا تھا کہ خود کش بمبار گرجا گھروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
No comments: